Home Latest News Urdu چین کی جانب سےسی پیک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ پر تیزی سے عملدرآمد کرنےپر پاکستان کے کردار کی تعریف۔
چین کی جانب سےسی پیک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ پر تیزی سے عملدرآمد کرنےپر پاکستان کے کردار کی تعریف۔
.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے چینی سفیر یاؤ جِنگ سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران چینی سفیر یاؤ نے رشکئی سپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتار کام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے چینی سفیر یاؤجِنگ سے ملاقات پر نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور صنعتی کاری میں نجی شعبے کو شامل کرنے کے لئے فریم ورک پر توجہ دی جائے گی۔
Comments Off on چین کی جانب سےسی پیک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ پر تیزی سے عملدرآمد کرنےپر پاکستان کے کردار کی تعریف۔