چین کی جانب سےوزیر اعظم شہباز شریف کو دلی مبارکباد پیش، سی پیک پر پیش رفت کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار۔
Enter the news summary
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کی چارج ڈی افیئرز پانگ چھنشی نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے عہدہ سنبھالنے پر چینی حکومت اور قیادت کی جانب سے تہنیتی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چینی ناظم الامور نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم کو چین کے ایک مضبوط اور پرعزم دوست کے طور پر قدر کی نگاہ سےدیکھا جاتا ہے اور ان کی چین میں نہایت عزت کی جاتی ہے۔ انہوں نے گزشتہ کئی سالوں کے دوران چین پاکستان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں وزیر اعظم کے تعاون کی بھی تعریف کی جب وہ صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے۔ چینی قیادت کے تئیں گرمجوشی سے مبارکباد اور شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے چین کے اپنے کئی دوروں کا تذکرہ کیا جس کے دوران انہیں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ انہوں نے چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں ذاتی دلچسپی لی۔ پاکستان کے وزیراعظم نے صدر شی کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے اہم منصوبے کے طور پر سی پیک کی مسلسل پیش رفت اور پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے اس کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو تیز کرنے اور اسے چین پاکستان دوستی اور قریبی شراکت داری کی علامت بنانے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صنعت کاری، زراعت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں چین کی جانب سے بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے چین کے ساتھ اپنے قریبی تعاون کا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی پالیسی کا ایک اہم عنصر اور بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستانی عوام کے دلوں میں بسی ہے اور چین پاکستان کا سب سے مضبوط دوست اور قریبی ساتھی ہے۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان وِن-وِن اقتصادی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…