چین کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کاخیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ اطمینان کا اظہار۔۔۔۔۔۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے پاک فوج کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں 2022 تک توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک با صلاحیت سپہ سالار ہونے کے علاوہ چینی قیادت اور فوج کے با اعتماد شخصیت کے حامل ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کو پاک فوج کے سپہ سالارپر مکمل اعتماد ہے جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک فوج کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مستقبل میں پاکستان کی سیکیورٹی سے متعلق امور خوش اسلوبی سے نمٹانے کے علاوہ خطے میں پائیدار امن و امان کے قیام کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…