چین کی جانب سے جاری کردہ 1 ارب ڈالر کی گرانٹ پاکستان کی معاشی و سماجی فلاح و بہبود کے لئے نہایت معاون۔۔۔۔۔
سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان میں معیشت کی پائیدار نمو کے لئے پنجاب حکومت پاکستان اور چین کے درمیان زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھا ئے گی جس کے مطابق ملتان میں 186 ملین کی مشترکہ کاٹن ریسرچ لیبارٹری جبکہ فیصل آباد میں تیل کی لیبارٹری قائم کرنے کے حوالے حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔واضع رہے کہ چین نے پاکستان میں معاشی وسماجی فلاح و بہبود کے شعبے کی ترقی کے لئے 1 ارب ڈالر کی گرانٹ کا اجراء کیا ہے جس سے پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے مواقع میسر آئینگے۔