Home Latest News Urdu چین کی جانب سے سینیٹ آف پاکستان کی منظور کردہ قرار داد قابلِ ستائش قرار۔
Latest News Urdu - May 16, 2020

چین کی جانب سے سینیٹ آف پاکستان کی منظور کردہ قرار داد قابلِ ستائش قرار۔

Enter Your Summary here.

چین نے وبائی مرض کے دوران مستقل حمایت کی فراہمی پر چینی حکومت اور عوام سے اظہارِ تشکر سےمتعلق سینیٹ آف پاکستان کی منظور کردہ قرار داد کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژاؤ لیجیان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وبائی مرض کے پھیلاؤ کے نازک ترین مرحلے میں پاکستان کی جانب سے چین کی حمایت قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان باہمی مدد و معاونت کی روایت کے حامل سدابہار سٹریٹیجک شراکت دار ہیں اورکووڈ-19 کے پھیلنے کے دوران ان کے موثر باہمی تعاون نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ سدا بہار شراکت داری ہر آزمائش پر خوش اسلوبی سےپورا اتری ہے نیزچین ہمیشہ اس بیش بہا حمایت کو یاد رکھے گا اور دوطرفہ دوستی کو مزیدفروغ دینے کے لئے اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …