چین کی جانب سے پاکستان میں ووکیشنل ٹریننگ کو بڑھانے کے لئے 4 ملین ڈالر کی فراہمی۔
Enter Your Summary here.
وزارت اقتصادی امور میں ووکیشنل سکول ایکوپمینٹ اینڈ میٹریل پروگرام کے لئے دستخطی تقریب چینی سفیر یاؤ جِنگ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اس دستخط شدہ منصوبے کے تحت چین پاکستان کے مختلف علاقوں کے اداروں میں تربیت کے لئےپیشہ ورانہ سامان کے لئے 4 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں چین کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے سی پیک کے سفرکو آگے بڑھانے کے عزم کی بھی تعریف کی ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…