چین کی جانب سے پاکستان کے عالمی سطح پر قرضوں میں ریلیف کے اقدام کی حمایت۔
Enter Your Summary here.
چین نے عالمی قرضوں میں ریلیف کے لئے پاکستان کے اقدام کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے تسلیم کیا ہے کہ کووڈ-19 ایک عالمی وبائی بیماری ہے اور اس سے عالمی معاشی ترقی متاثر ہوگی۔ وزیر خارجہ قریشی سے بات چیت کرتے ہوئے وانگ ژی نے ترقی پذیر ممالک کی معیشت پر وبائی مرض کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی بصیرت اور بروقت اقدامات کی تعریف کی۔کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں اخلاقی اور مادی مدد میں توسیع کرنے پر دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا ، چینی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کی عالمی وبائی صورتحال کے نتیجے میں قرضوں سے ریلیف کے عالمی مطالبہ کو سراہا ہے جس نے ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…