Home Latest News Urdu چین کی جانب سے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کو 68 ٹن طبی سازوسامان کی فراہمی۔
Latest News Urdu - June 17, 2020

چین کی جانب سے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کو 68 ٹن طبی سازوسامان کی فراہمی۔

Enter Your Summary here.

چین اور پاکستان سدا بہار حکمت عملی پر مبنی شراکت دار اور آہنی دوست ہیں۔ چین مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور چین دو طرفہ تعلقات کو انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر محیط معاشرے کی تعمیر کے ماڈل کے تحت آگے بڑھا رہاہے جبکہ اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو بخوبی احسن طریقے سے فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چینی حکومت اور عوام نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پرمستقل مدد کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ چینی حکومت نے پاکستان کو طبی سازوسامان کی 6 ویں کھیپ کا عطیہ دیا ہے۔ 68 ٹن کی اس کھیپ میں ٹیسٹنگ کٹس ، حفاظتی سوٹ ، این-95 ماسک اور حفاظتی چشمیں شامل ہیں۔ یہ پاکستان کو اب تک موصول ہونے والی اینٹی کووڈ-19 میڈیکل سپلائی کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے طبی سامان وصول کیا اور اس وبائی مرض کے خلاف حمایت پر چینی حکومت کا دلی طور پر شکریہ ادا کیاہے۔مزید برآں چینی سفیر یاؤ جِنگ نے کہا ہےکہ اس وبا سے نمٹنے کی باہمی تعاون کے ذریعے سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔نیز چینی سفیر نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مستقل تعاون کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …