چین کی عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد۔
.
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے با قاعدہ نیوز بریفنگ میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں پاکستان کو مبارکباد دی۔ ترجمان نے کہا کہ ایک قریبی اور دوست ہمسایہ ہونے کے ناطے چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام اور پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام متعلقہ فریق انتخابات کے بعد سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گے اور قومی ترقی کے مستقبل کے لیے ٹھوس کوششیں کریں گے۔ ماؤنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں ۔ چین روایتی دوستی کو جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط بنانے ، نئے دور میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ مزید قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …