Home Latest News Urdu چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی پاکستانی آئین کے نفاذ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کومبارکباد پیش۔
Latest News Urdu - May 13, 2023

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی پاکستانی آئین کے نفاذ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کومبارکباد پیش۔

.

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کو پاکستانی آئین کے نفاذ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ۔ چینی میڈ یا کے مطا بق اپنے پیغام میں چاؤ لہ جی نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں آئین کی رہنمائی میں پاکستانی عوام نے مشکلات پر قابو تے ہوئے ثابت قدمی سے جدوجہد کی ہے اور ملک کی تعمیر اور معاشی و سماجی ترقی ، قومی خودمختاری اور قومی وقار کے مؤثر تحفظ میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں.انہوں نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستانی بھائی اپنے اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے متحد ہوں گے اور آگے بڑھنے کی راہ میں خطرات اور چیلنجوں پر قابو پائیں گے اور ملک و قوم کے ایک نئے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے۔

Comments Off on چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی پاکستانی آئین کے نفاذ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کومبارکباد پیش۔

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…