چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس کابیجنگ میں آغاز۔
.
چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس اتوار کو بیجنگ میں شروع ہوئی ہے۔ افتتاحی اجلاس میں صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے عظیم ہال آف دی پیپل میں 19ویں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے ایک رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ پیش کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین ترقی کے نئے نمونے کی تشکیل میں تیزی لائے گا اور جدید معیشت کی تعمیر کے لیے اعلیٰ معیاری ترقی کو جاری رکھے گا۔ شی جن پنگ نے عوام کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی کو بلند کرنے کا بھی عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فائدہ پہنچانا گورننس کا بنیادی اصول ہے اور پارٹی کے عزم کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ سی پی سی عوام کو سب سے زیادہ پریشان کن مشکلات اور مسائل کو حل کرنے اور بنیادی عوامی خدمت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرے گی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…