چین کے ارمچی سے اسلام آباد تک پہلے کارگو روٹ کا باضابطہ آ غاز۔
ایک بوئنگ 757 کارگو طیارہ 2.57 ٹن سرحد پار ای کامرس کارگو کے ہمراہ سنکیانگ ارمچی دیووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا اور تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ چین کے شہر ارمچی سے پاکستان میں اسلام آباد تک پہلے آل کارگو روٹ کا باضابطہ آپریشن ہے، جس سے چین اور پاکستان کے درمیان سرحد پار لاجسٹکس چینل کو مزید ہموار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ روٹ ہر ہفتے دو راؤنڈ ٹرپ پروازیں انجام دے گا ، جس میں زیادہ سے زیادہ 26 ٹن کی یک طرفہ کارگو گنجائش ہے ، جو بنیادی طور پر سرحد پار ای کامرس اور ہائی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نقل و حمل ہے۔اس روٹ کا کھلنا چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لیے ایک اہم اقدام ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں نئی رفتار پیدا ہو گی بلکہ علاقائی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کے لیے بھی مضبوط حمایت میسر آئے گی۔
پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھ…