چین کے سپلائی چَین بزنسز کی جانب سے پاکستانی مارکیٹ تجارت کے لئے نہایت موزوں قرار۔۔۔۔
چینی تجارتی ادارہ زی جیانگ ایمن سپلائی چَین منیجمینٹ کے وفد نے پاکستان میں سپلائی چَین سیکٹر کے شعبے سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کے لئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سپلائی چَین کے شعبے بے پناہ مواقع موجود ہیں کیونکہ مصارفی مارکیٹ 200 ملین سے زائد ہے۔جبکہ آئی سی آئی سی کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تجارت کے اس شعبے کو روز بہ روز پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔جبکہ احمد حسن مغل نے اس دوران چینی وفد کو پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پیداواری پلانٹس کی تنصیب کی تجویزدی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…