چین کے ٹرانسپورٹ پلانز کی بدولت عالمی سطح پر رسد اور سپلائی چَین کانظام نہایت موثر ہوگا۔
.
اسلام آباد میں سسٹینبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ میں قائم چائینہ سٹیڈی سینٹر کے ڈائریکٹر شکیل رامے نے بہتر ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر میں چین کی سرمایہ کاری کی وجہ سے بہتر اور زیادہ قابل اعتماد عالمی لاجسٹک اور سپلائی چَین کے نظام میں بہتری کی جانب اشارہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے ملک کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو آسان ، سرمایہ کاری کے لئے مؤثر ، سبز اور محفوظ بنانے کے لئے چین نے اگلے 15 سالوں میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ملک کی استعداد بڑھانے اور اس صنعت کے لئے طویل المدتی اہداف کا تعین کرنے کے اپنے منصوبوں کا تعین کیا ہے۔شکیل رامے کے مطابق اس ترقی سے فائدہ اٹھانے والوں میں پرچیزبل کموڈٹیز ، زرعی اجناس جیسا کہ پھل ، سبزیاں ، اور یہاں تک کہ گوشت کی صنعت بھی شامل ہوں گی۔ مزید برآں انہوں نے کہا ہے کہ بہتر ٹرانسپورٹ نیٹ ورک چین کی سنکیانگ اور دیگر خطوں اور بی آر آئی ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں آسانی فراہم کرے گا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …