ڈیجیٹل فارمنگ پاکستان کے زرعی شعبے میں ایک انقلاب لائے گا۔
.
چین کے نیشنل انجینئرنگ ریسرچ سینٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی برائے زراعت سے تعلق رکھنے والے چاؤ چونجیانگ نے کہا ہے کہ چین زرعی شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی شمولیت کے ساتھ اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ملک میں سبز انقلاب لایا جا سکے۔ ژاؤ نے مزیدکہا کہ اس سے پاکستان میں تیسرا انقلاب آئے گا جو ڈیجیٹل زرعی انقلاب ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نمایاں ، معیاری اور ڈیجیٹل فارمنگ کے لیے ریموٹ مانیٹرنگ کمانڈ سروس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ اس تکنیک کے ذریعےفی ہیکٹر کھیتوں میں 230 ڈالربچایا جا سکتا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…