Home Latest News Urdu کاغان میں سی پیک منصوبہ کےتحت سکی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ڈیم کے لئے دریا پر بند تعمیر کی تقریب کا انعقاد۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 30, 2019

کاغان میں سی پیک منصوبہ کےتحت سکی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ڈیم کے لئے دریا پر بند تعمیر کی تقریب کا انعقاد۔۔۔۔

خیبر پختونخواہ میں 884میگاواٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لئےدریائے کنہار کا رخ موڑنے کے بعد پانی کی جگہ پر ڈیم کا بند تعمیر کی تقریب کا انعقاد کاغان میں کیا گیا۔واضح رہے کہ سکی کناری پن بجلی کا منصوبہ ہے جس کا آغاز سی پیک منصوبہ کے تحت خیبر پختونخواہ میں کیا گیا ہے۔دریائے کنہار کے پانی کا ڈیم بندش کی اس تقریب میں ایم پی اے احمد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ سے توانائی کے حصول کا آغاز 2022ء تک شروع ہو جائے گا۔اس پن بجلی گھر کی تعمیر سے کے پی کو 450ملین کی آمدن حاصل ہوگی اور 5000افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔اس تقریب میں صوبائی وزراءعاطف خان اور شہرام ترکئی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔صوبائی وزیر شہرام ترکئی کا اس دوران کہنا تھا کہ صنعتی طلب کو پورا کرنے کے لئے مزید اس نوعیت کے پراجیکٹس کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے شرکاء کوسکی کناری پراجیکٹ کے عقب میں ہزارہ موٹروے کی تکمیل کے آخری مراحل کےحوالے سے بھی آگاہ کیا۔جو سی پیک منصوبہ کا ہی ایک اہم پراجیکٹ ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ موٹرے اگلے ماہ سے فعال ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف