کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا،ژاؤ لیجیان
.
بیجنگ میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہےکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہونے والا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تقریباً 50 لاکھ مقامی آبادی کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گا پاکستان کے توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنائے گا اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔واضح رہے کہ دریائے جہلم پر کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ بھی چین اور پاکستان کے درمیان توانائی کے تعاون کا ایک بڑا منصوبہ ہے۔چینی وزیر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار جب تمام یونٹس نصب ہو جائیں گے اور فعال ہو جائیں گے تو یہ منصوبہ مستحکم اور سستی 720 میگاواٹ توانائی کی پیداوار کا آغاز کر دے گا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…