کووڈ-19سےقطع نظرگیم چینجرسی پیک کا سفرخوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے،پاکستانی سفیر برائے چین۔
.
چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے گلوبل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ سی پیک فریم ورک کے تحت تمام منصوبے کووڈ-19 کے سبب پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باوجود بروقت مکمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے چین کی پاکستان کو مالی امداد میں کٹوتیوں کی غلط فہمیوں کو بھی دور کیا۔ مزید برآں انہوں نے سی پیک کو جامع اور موثرمنصوبہ قرار دیا اور دوسرے ممالک کو بھی اس کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں زراعت ، سائنس و ٹیکنالوجی ، پیشہ ورانہ تربیت اور سیاحت کو خاص ترجیح دی جائے گی اور خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے صنعت کاری کو فروغ ملے گا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …