کووڈ-19کی وبائی بیماری سے قطع نظرسی پیک منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔
.
مکاؤ میں منعقدہ 11 ویں بین الاقوامی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسٹرکشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہےکہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت پاکستان میں جاری منصوبوں پر کووڈ-19 سے قطع نظر شیڈول کے مطابق کام جاری ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور تعمیراتی منصوبوں کو عملی شکل دینے سے روزگار کی مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ قومی معیشت کی بحالی پر دوررس اثرات ہونگے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سی پیک سائٹس پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہےاور ان سائٹس پر کووڈ-19کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…