Home Latest News Urdu کووڈ-19کے خلاف جنگ سے متعلق آل پارٹیز ویبینار میں تمام سیاسی جماعتوں کی چینی قیادت کے کردار کی تعریف۔۔۔۔کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور ۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - April 4, 2020

کووڈ-19کے خلاف جنگ سے متعلق آل پارٹیز ویبینار میں تمام سیاسی جماعتوں کی چینی قیادت کے کردار کی تعریف۔۔۔۔کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور ۔۔۔۔۔

Enter Your Summary here.

کووڈ-19کی عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے امور خارجہ اور پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے “کورونا وائرس کے خلاف جنگ اور پاکستان چین تعلقات” کے موضوع پر منعقدہ آل پارٹیز آن لائن ویبینار کی میزبانی کی۔ اس ویبینار میں شریک آٹھ مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران کو کووڈ- 19 کی وباء کے دوران چین اور پاکستان کا ایک دوسرے کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے مشکل گھڑی میں چین کی مدد پر نہایت تشکر کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کے سی پیک پر دوبارہ کام شروع کرنے کے فیصلے کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ سی پیک کے نفاذ کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی صف میں کھڑے ہیں اور یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ یہ میگا پراجیکٹ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کا ضامن ہے۔ انہوں نے اس وبا پر قابو پانے میں چین کے مثالی قائدانہ کردار کو سراہا اور حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لئے نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرے۔ مزید برآں شرکاء نے ایک مشترکہ کھلا خط مرتب کیا جس میں کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔