کویت سی پیک میں سرمایہ کاری کا خواہشمند۔
.
سی پیک کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے نائب وزیر امور خارجہ برائے ایشین امور ایمبیسڈرعلی سلیمان السعید سے ملاقات کے دوران کہا ہےکہ اس منصوبے سے پورے خطے میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ کویت کے وفد کو پاکستان کی طرف سے دو طرفہ سیاسی مشاورت کے تیسرے مرحلے کے تحت سی پیک کے امکانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ سی پیک کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کویت نے سی پیک کا حصہ بننے اور بڑھتی رابطہ کاری سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…