کویت کی بلوچستان حکومت کو تاجر برادری کیلئے سی پیک کانفرنس منعقد کرنے کی پیشکش۔۔۔۔۔
کویت کے قونصل جنرل سلیم یوسف الہمدان نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کا خصوصی دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تاجروں سے اظہار خیال کرتے ہوئے سی پیک منصوبہ کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے نہایت اہمت کا حامل اور با ثمرپراجیکٹ قرار دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے بلوچستان حکومت کو کویتی تاجروں اورسرمایہ کاروں کو سی پیک منصوبہ کے سبب پیدا ہونے والے مواقعوں سے آگاہ کرنے کے لئے سی پیک کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔ کویتی قونصل جنرل نے اس ممکنہ کانفرنس میں نہ صرف کویتی بلکہ پورے خلیج کی تاجر برادری کو مدعو کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کانفرنس کا انعقاد چائینہ-پاکستان اکنامک کوریڈور میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو دریافت کرنے میں نہایت مدد گار ثابت ہو گا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …