کے پی کے کے خصوصی اقتصادی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے مواقعوں کا جائزہ کے لئے بہت جلدچینی سرمایہ کاروں کےوفد کی پاکستان آمد متوقع۔۔۔۔۔
سرمایہ کاری بورڈخیبر پختونخواہ کے چیف آپریٹنگ آفیسر حسن داؤد بٹ نے کہا ہے کہ چینی صنعتکار اور سرمایہ کار خیبر پختونخواہ میں کان کنی،معدنی وسائل،سیاحت اور دواسازی کے شعبوں میں دلچسپی لینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔واضح رہے کہ سرمایہ کاری بورڈ خیبر پختونخواہ کے سی پی حال ہی میں چین میں انویسٹرز کانفرنس میں شرکت کرکے واپس آئےہیں۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ ہونے والی سائیڈ لائن میٹنگز میں کئی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے منافع بخش تجارتوں شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں رغبت کا اظہار کیا ہے۔اور چائینہ-پاکستان راہداری منصوبے کے تحت صنعتوں کے قیام کے لئے بھی تیار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں کا وفد بہت جلد خیبر پختونخواہ کے خصوصی اقتصادی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے مواقعوں کا جائزہ لینے کے لئےپاکستان کا رخ کرے گا۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …