گانسو پاکستان کے ساتھ زرعی تعاون کو فروغ دے گا۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (جی اے اے ایس) اور اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور (آئی یو بی) نے پاکستان میں جدید چینی ٹیکنالوجیز کی منتقلی سمیت زرعی تعاون کے مستقبل کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں گانسو اور پاکستان میں آب و ہوا، فصلوں کی اقسام اور ماحولیات کا موازنہ کیا جائے گا۔ گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے نائب صدر فان ٹنگلو کے مطابق زیادہ پیداوار دینے والی گندم، آلو، مکئی، تیل کے بیج اور کپاس کی فصلوں کی اقسام کے ساتھ ساتھ خشک خطوں پر پانی اور کھاد کے موثر استعمال کے لیے متعدد ٹیکنالوجیز پاکستان کو منتقل کی جائیں گی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …