گلگت بلتستان حکومت کاوفد باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے چین روانہ۔
.
سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی سید امجد علی زیدی کی قیادت میں گلگت بلتستان حکومت کا وفد چینی صوبے سنکیانگ کے تاشقرغن کے دورے پر روانہ ہوا ہے ۔اس دورے کا مقصد چینی ہم منصبوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور مثلاً تجارت، سیاحت اور ثقافتی تبادلے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔اس وفد میں سینئر وزیر کرنل (ر) عبید اللہ بیگ، ممبر اسمبلی ایوب وزیری اور مختلف محکموں کے افسران شامل ہیں۔ یہ دورہ اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ گلگت بلتستان اور تاشقرغن کاؤنٹی کے درمیان سرحد کو مسافروں اور تاجروں کے لیے کھولے جانے کے بعد آیا ہے جو کورونا وبا کی وجہ سے بند تھی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…