گوادرترکمانستان کے لئے مختصر ترین روٹ فراہم کرتا ہے، صدر عارف علوی۔
.
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ترکمانستان کے صدر گوربنگولی سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ اس گفتگو کے دوران صدر عارف علوی نے علاقائی رابطے کو فروغ دینے میں سی پیک کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سی پیک بنیادی طور پر افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر ترکمانستان کے لئے مختصر ترین راستہ فراہم کرتا ہے اور گوادر اور ترکمان باشی کی بندرگاہوں کے مابین تعلقات کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دینے کی تجویز بھی پیش کی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…