Home Gwadar Updates Urdu گوادر آئل ریفائنری میں ملازمین کی تقرری اگلے تین ماہ میں عمل میں لائی جائے گی۔۔۔وفاقی وزیر توانائی۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - October 18, 2019

گوادر آئل ریفائنری میں ملازمین کی تقرری اگلے تین ماہ میں عمل میں لائی جائے گی۔۔۔وفاقی وزیر توانائی۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گہرے سمندری بندرگاہ گوادر میں آئل ریفائنری کے لئے باہنر ماہرین کی تقرری اگلے تین ماہ میں عمل میں لائی جائے گی کیونکہ یہ سی پیک منصوبہ کے اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ یہ آئل ریفائنری روزانہ 25000سے 30000بیرل تیل کو صاف کرے گی جس سے تیل کی درآمدات میں 3ارب ڈالر تک کی بچت ہوگی۔جبکہ یہ آئل ریفائنری سعودی شہزادہ محمد سلمان کے گزشتہ دورہ پاکستان کے دوران 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کی اہم پیش رفت ہے اور یہ آئل ریفائنری تقریباً10ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہوگی۔وفاقی وزیر توانائی نے سی پیک منصوبہ کے توانائی اور انفراسٹریکچر کی بہتری میں سعودیہ کے کلیدی کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف