گوادر اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے لئے کاروباری ماحول سازگار ہے،سی ای او، بی بی آئی ٹی۔
.
بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (بی بی آئی ٹی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرمان زرکون نے کہا ہےکہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایک سٹاپ ونڈو ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ گوادر میں ان سرمایہ کاروں کے لئے کاروباری ماحول سازگار بنایا جارہا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبے صوبے کی سماجی و اقتصادی تقدیر پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






