Home Latest News Urdu گوادر بندرگاہ پاکستانی برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے نیک شگون۔
Latest News Urdu - June 29, 2021

گوادر بندرگاہ پاکستانی برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے نیک شگون۔

.

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سی پیک اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت صنعتی یونٹ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ فری زون فیز 1 جو 60 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے پہلے ہی 46 سرمایہ کاروں کو راغب کرچکا ہے جبکہ 12 فیکٹریاں قائم کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2,200 ایکڑ پر مشتمل فری زون فیز 2 اس سال ستمبر تک مکمل ہوجائے گا اور اس سے زیادہ سے زیادہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ بندرگاہ نے گزشتہ دو سالوں میں 12,000 ملازمت کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

Comments Off on گوادر بندرگاہ پاکستانی برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے نیک شگون۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …