گوادر مستقبل میں وسطی ایشیا کے لئے ایک گیٹ وے بن جائے گا،وزیر اعظم عمران خان۔
.
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا کراچی اور گوادر بندرگاہیں لینڈ لوکڈ وسطی ایشیا کے لئے گیٹ وے بن جائیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کا گوادر بندرگاہ لینڈ لاک خطوں کے لئے مختصر ترین گیٹ وے ہے۔ گوادر بندرگاہ سے وسطی ایشیا تک تجارت کا فاصلہ نصف ہو جائے گا اور مال بردار چارج میں تقریبا 30 فیصد تک کمی آئےگی۔ وسطی ایشیاء کےممالک کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیاں سازوسامان کی مقدار میں اضافے کی وجہ سے مزید ملازمتیں پیدا کریں گی اور ٹیکسوں کی وصولی میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد العزیز کمیلوف سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی میں مکمل سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مزید برآں ٹی اے پی آئی(ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان اور ہندوستان) پائپ لائن جس میں ترکمانستان ایک اہم کردار ادا کرتا ہے سی پیک کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور تاجکستان نے بھی سی پیک منصوبوں کی حمایت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…