Home Latest News Urdu گوادر منصوبوں کی خوش اسلوبی سےتکمیل چین کی اہم ترجیحات میں شامل۔
Latest News Urdu - December 1, 2020

گوادر منصوبوں کی خوش اسلوبی سےتکمیل چین کی اہم ترجیحات میں شامل۔

.

چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت گوادر پر جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کے اجلاس کے دوران چین اور پاکستان کے عہدیداروں نے گوادر منصوبوں خصوصاً نیو گوادر بین الاقوامی ایئرپورٹ ، پانچ ملین گیلن پانی صاف کرنے والے ٹریٹمنٹ پلانٹ کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر پورٹ کی برتھ ، بریک واٹر پراجیکٹس ، ایسٹ بے ایکسپریس وے پراجیکٹ ، 300 میگاواٹ کا کوئلہ سے چلنے والا پاور پلانٹ ، پاک چین دوستی ہسپتال اور اسکول کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی فریق نے گوادر بندرگاہ پر کام کی رفتار کو سراہا۔ مزید برآں چین نے سماجی و اقتصادی شعبے میں پاکستان کو مکمل مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments Off on گوادر منصوبوں کی خوش اسلوبی سےتکمیل چین کی اہم ترجیحات میں شامل۔

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف