گوادر کو ایم ایل ون کی تکمیل بعد ریلوے لائن کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے منسلک کیا جائے گا،عاصم سلیم باجوہ۔
.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کے تحت گوادر اور باقی ملک کے مابین رابطے بڑھنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مین لائن ون (ایم ایل 1) کی تکمیل کے بعد گوادر کو سی پیک کے فوائد سے بہرہ مند کرنے کے لئے ریلوے لائن کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے منسلک کیا جائے گا۔ مزید برآں اس بڑھتی ہوئی رابطہ سازی سے ملک کی سماجی اور معاشی تقدیر کو بھی بدل جائے گا۔ انہوں نے یہ بیان یوٹیوب چینل کو اپنے تازہ انٹرویو میں دیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …