گوادر کے عوام کے لیے سولر سسٹم کی پہلی کھیپ فراہم کر دی گئی۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق 14 مارچ سے گوادر کے ضرورت مند رہائشیوں کے لیے 3000 تک سولر سسٹم فراہم کرکے نصب کیے جائیں گے تاکہ بجلی کی عدم دستیابی اور بجلی کی طویل بندش کو دور کرنے میں مدد مل سکے۔ سولر سسٹم کی پہلی کھیپ کو ان لوگوں کے گھروں میں نصیب کیا گیا ہے جن کے بچے اگست 2021 میں گوادر ایکسپریس وے پر ہونے والے بم دھماکے میں جانبحق ہوگئے تھے۔ پہلے مرحلے میں 1,000 افراد پر مشتمل ڈیٹا بیس کے سلسلے کو آگے بڑھایا گیا ہے۔سولر سیٹ کی تنصیب کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے گا۔ اگلے مراحل میں سولر پلیٹس کے باقی سیٹ اسی کے مطابق نصب کیے جائیں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…