Home Latest News Urdu ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود تا حویلیاں کے حصے کی تعمیر ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گی۔۔۔کمشنرہزارہ کو خصوصی بریفنگ۔
Latest News Urdu - October 18, 2019

ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود تا حویلیاں کے حصے کی تعمیر ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گی۔۔۔کمشنرہزارہ کو خصوصی بریفنگ۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے ہزارہ موٹروے کا شاہ مقصود سے حویلیاں کے حصے کی تعمیر ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے عہدیدار کا کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام کو کام کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود تا حویلیاں کے حصے کی تعمیر ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گی جس کے بعد اس کا باقائدہ افتتاح کیا جائے گا۔کمشنر ہزارہ نے ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود سے شملہ ہل کے حصے کا خصوصی دورہ کیا۔اس دوران سی پیک منصوبہ اور این ایچ اے کے عہدیداران نے انہیں حویلیاں-مائرہ تا مانسہرہ روڈ کی تکمیل کے حوالے سے بھی خصوصی طور پر آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف