Home Latest News Urdu ہواوے کی جانب سے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کی پیشکش۔۔۔۔۔پاکستان کے کئی شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس کو وسعت دینے کی تجویز۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 30, 2019

ہواوے کی جانب سے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کی پیشکش۔۔۔۔۔پاکستان کے کئی شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس کو وسعت دینے کی تجویز۔۔۔۔

ہواوے کے ہیڈ آف انٹرنیشنل میڈیا افیئرز، گئو فولین نے کہا ہے کہ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انشی کا ایک اہم ترین حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں وافرفنی قابلیت موجود ہے جس کے سبب 5-جنریشن ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کی استعداد بھی موجود ہے لیکن ان فنی مہارتوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی ترقی سے آشنائی فراہم کرنا بھی وقتِ حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہواوے کو پاکستانی کی منڈی سے خاص واقفیت حاصل ہے جیسا کہ ہواوے نے پاکستان میں دو سیف سٹی پراجیکٹس لاہور اور اسلام آباد پر کام مکمل کیا ۔لاہور سیف سٹی کے سبب لاہور میں ٹریفک نظام کی خلاف ورزی میں 50فیصد کمی کے ساتھ ساتھ جرائم کی شرح میں بھی 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔اسی طرح ہواوے کمپنی پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی سیف سٹی پراجیکٹس کو پھیلانے کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی منتقلی کا خواہشمند ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف