۔پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے چینی حکمران جماعت سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی ملاقات
.
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے چین کی حکمران جماعت چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو نے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیو جیان چاو نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی رہنمائی میں چین پاکستان تعلقات نے حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطح کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین پاکستان تعاون کے اگلے مرحلے کی منصوبہ بندی کرنے، چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور ترقی میں مدد کرنے ، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو مضبوط کرنے ، سیاسی جماعتوں، پارلیمانوں، علاقوں، تھنک ٹینکس، میڈیا، نوجوانوں اور دیگر شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…