۔پاکستان چین کا با اعتماد دوست ہے۔چینی سفیر برائے پاکستان۔۔۔۔
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین خطے میں امن و استحکام اور پائیداری کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لاتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمل اسلام آباد میں منعقدہ پاک-چائینہ جوائینٹ کیلی گرافی اینڈ پینٹنگ ایگزبشن کے دوران کیا۔اس نمائشی تقریب کو عوامی جمہوریہ چین کے ستر سال اور چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے پانچ سالہ سالگرہ کے حوالے سے منعقد کیا گیا تھا۔چینی سفیربرائے پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ سینو-پاک سفارتی تعلقات کا سفر ثقافت سے اقتصادی نوعیت کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے پاکستان کو با اعتماد اور وفا شعار دوست ملک قرار دیا۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونے کے لئے چین قیادت کی جانب سے غربت سےچھٹکارا پانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات و تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…