۔ 56فیصد پاکستانی چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں: گیلپ سروے
گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت (56فیصد) چین کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کی حامی ہے جبکہ صرف 13فیصد امریکا (امریکہ) کے ساتھ شراکت داری کو ترجیح دیتے ہیں۔اس سروے جس میں پاکستان میں مرد اور خواتین دونوں کی نمائندگی شامل تھی میں شرکاء سے پوچھا گیا کہ وہ امریکہ، چین، روس یا یورپی یونین میں سےکس ملک کو ترجیح دیں گے کہ وہ ملک کے ساتھ معاشی طور پر شراکت داری کرے: سروے میں شامل 8فیصد نے روس کو ترجیح دی، 8فیصد نے “دوسرے ممالک” کو منتخب کیا اور صرف 4فیصد نے یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کی حمایت کی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…