۔90سے زائد ممالک نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کی تصدیق کی ہے،ترجمان چینی وزارت خارجہ
۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق اب تک 90 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے اکتوبر میں ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ 7 ستمبر کوشاہراہ ریشم اکنامک بیلٹ (بیلٹ اینڈ روڈ منصوبےکاجزو) کی 10ویں سالگرہ کے موقع پرترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ اکتوبر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی تقریب سب سے بڑی یادگاری تقریب ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ فورم تمام فریقین کے لیے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر بات چیت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ اب تک، 90 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں بیلٹ اینڈ روڈ پارٹنرممالک کے رہنما، وزراء اوردیگرسرکاری نمائندے،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نیزبیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں فعال طور پرشریک کاروباری برادری، تھنک ٹینک اور سول سوسائٹی شامل ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …