آئرن برادرز: پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
.
سال2021ء پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔اسی سبب ان بے مثال تعلقات کے لئے اکثر “آئرن برادرز” کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ اس منفرد رشتے کی اہمیت کو اس حقیقت سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عالمی وبائی مرض کے دوران بھی دونوں ممالک نے تعاون کو بڑھانے اور کثیرالجہتی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ سی پیک جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے دوطرفہ تعاون کا ایک اہم مظہرہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ مزید برآں دونوں ممالک کے درمیان عوامی تبادلے کو اب دوطرفہ تعلقات کا اہم ترین شعبہ تصور کیا جاتا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…