آئندہ بجٹ میں سی پیک منصوبوں کے لئے خصوصی رقم مختص کی جائے گی، عبد الرزاق داؤد۔
.
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سی پیک منصوبوں کی تکمیل ، اقتصادی زونز کی ترقی اور ٹیکسٹائل میں نئی مصنوعات کی لائنوں کو متعارف کرانے کے لئے خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین ایف آئی ای ڈی ایم سی میاں کاشف اشفاق سے گفتگو کے دوران کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی ای ڈی ایم سی کے اقتصادی زون میں نئی صنعتوں کو ترجیح دی جائے گی تاکہ درآمدات کو کم کرکے برآمدات میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ ویسٹرن لائن آف ویمن اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی زون میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈو سروس ایکٹ متعارف کرایا جائے گا تاکہ ان کی دہلیز پر تمام مطلوبہ سہولیات مہیا کی جاسکیں۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …