Home Latest News Urdu آئی جی پی پنجاب کی جانب سے پنجاب میں چینی شہریوں کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی۔
Latest News Urdu - October 22, 2020

آئی جی پی پنجاب کی جانب سے پنجاب میں چینی شہریوں کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی۔

.

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے سنٹرل پولیس آفس میں چینی قونصل جنرل مسٹر لانگ ڈنگ بین سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی ہے کہ پنجاب پولیس ترجیحی بنیادوں پر چینی شہریوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ضلعی پولیس افسران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ماہانہ بنیاد پر سی پیک پرکام کرنے والے مقامات کا بھی دورہ کرتے ہیں۔ مسٹر لانگ ڈنگن نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے کردار کو سراہا۔

Comments Off on آئی جی پی پنجاب کی جانب سے پنجاب میں چینی شہریوں کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …