آئی جی پی پنجاب کی جانب سے چینی ماہرین کوفول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری۔۔۔۔۔
پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس شعیب دستگیر نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو غیر ملکی ماہرین خصوصاً چینی محنت کشوں اور شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنےکے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی غفلت یا کمزوری کو کسی طور درگزر نہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے سپشل پروٹیکشن یونٹ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور دیگر متعلقہ آفیسران کو پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کے مقامات کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے آفیسران اس وقت سی پیک منصوبہ کےمختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے 4000 چینی ایکسپرٹس و محنت کشوں کو سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں۔جبکہ سپشل پروٹیکشن یونٹ کے 6500 اہلکار سی پیک سمیت 31 پراجیکٹس میں غیر ملکیوں کو سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …