آئی ٹی کے شعبے میں پاک چین تعاون کو مزید مستحکم کرنا ناگزیر،چینی ایکسپرٹ۔
.
چینی ایکسپرٹ چینگ زی ژونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہیے اور مشترکہ طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور برآمدات کو آگے بڑھانا چاہیے اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور برآمد سے پوری قومی معیشت کی ترقی اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…