Home Latest News Urdu آئی پی آر آئی سیمینار میں ماہرین نے بی آر آئی اور سی پیک منصوبے کے ثمرات پر روشنی ڈالی۔
Latest News Urdu - May 13, 2022

آئی پی آر آئی سیمینار میں ماہرین نے بی آر آئی اور سی پیک منصوبے کے ثمرات پر روشنی ڈالی۔

.

پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ فرینکفرٹ (پی آر آئی ایف) کے سینئر محقق ڈاکٹر پاسکل ایب نے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ (آئی پی آر آئی) کے زیر اہتمام ‘تصادم سے متاثرہ ریاستوں پر بی آر آئی کے اثرات:سی پیک اور پاکستان’ کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار کے دوران کہا کہ سی پیک پاکستان کا مقامی انتخاب ہے یہی وجہ ہے کہ یہ جیو اکنامک اقدام اسٹریٹجک ثمرات سے پُر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی آر آئی کے فلیگ شپ منصوبے اور سی پیک اقدام پر پاکستان میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی کامیابی علاقے میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ آئی پی آر آئی کے صدر ایمبیسڈر ڈاکٹر محمد رضا نے کہا کہ گیم چینجر سی پیک ایک ایسے وقت میں تازہ ہوا کے جھونکے کے طور پر سامنے آیا ہے جب کوئی بھی پاکستان میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں تھا۔مگر چین نے سی پیک کے 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Comments Off on آئی پی آر آئی سیمینار میں ماہرین نے بی آر آئی اور سی پیک منصوبے کے ثمرات پر روشنی ڈالی۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …