Home Latest News Urdu احسن اقبال کی سی پی سی رہنما سے ملاقات: سی پیک کی کامیابی کے لیے سنکیانگ-گلگت بلتستان کے درمیان مضبوط روابط استوار کرنے کی ضرورت پر زور۔
Latest News Urdu - August 21, 2023

احسن اقبال کی سی پی سی رہنما سے ملاقات: سی پیک کی کامیابی کے لیے سنکیانگ-گلگت بلتستان کے درمیان مضبوط روابط استوار کرنے کی ضرورت پر زور۔

.

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کے صوبے شن جیانگ کے پارٹی سیکرٹری ماشنگ رے سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی تعلقات اور سی پیک پہ تفصیلی تبادلہ خیال ہواسیکرٹری ما شنگ رے نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی سی پیک کے لئے خدمات پہ پرزور خراج تحسین پیش کیاماشنگ رے نے کہا ہے کہ آپ پاکستان کے مدبر، آذمودہ اور نہایت تعلیم یافتہ سیاستدان ہیں آپ دنیا کی بہترین مینجمنٹ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں سی پیک کے لئے آپ کی خدمات تاریخی ہیںچین کے صدر شی جن پنگ پاکستان سے دوستی کو نہایت اہم سمجھتے ہیںچین کے نائب وزیر اعظم ہو لی فنگ کی سی پیک کی دس سالہ تقریبات میں شرکت اس کا مظہر ہے شن جیانگ سی پیک کی اہم گزرگاہ ہے، ہمیں تجارتی روابط بڑھانے ہیں احس ابقال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی اور بھائی چارہ کے لازوال بندھن میں جڑے ہیں سی پیک پورے خطے کے لئے خوشحالی کا پیامبر ہے سی پیک سڑک کا نام نہیں ، یہ تجارت، ثقافت ، ٹیکنالوجی، خوشحالی اور علاقائی تعاون کی راہداری ہے شن جیانگ اور گلگت بلتستان سی پیک کے گیٹ وے ہیںشن جیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان تجارت کا فروغ سی پیک کی اہم ترجیح ہے پاک چین بارڈر پہ تجارتی مارکیٹ قائم کر کے تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے

Comments Off on احسن اقبال کی سی پی سی رہنما سے ملاقات: سی پیک کی کامیابی کے لیے سنکیانگ-گلگت بلتستان کے درمیان مضبوط روابط استوار کرنے کی ضرورت پر زور۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔