ازبکستان کی جانب سے گوادر بندرگاہ کے تحت تعمیر وترقی کے سفرمیں شمولیت اختیار کرنے میں دلچسپی کا اظہار۔
.
گوادر پورٹ میں ایک اعلٰی سطحی اجلاس کے دوران ازبک وفد نے اپنی کاٹن برآمد کرنے کے لئے سمندری راستے کو استعمال کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ازبکستان سے آئے 6 رکنی اعلٰی سطحی وفد کی قیادت نائب وزیر ریلوے اکمل کملوف اور پاکستان میں تعینات سفیر اوائب عارف عثمانو نے کی۔ ملک کی کاٹن کی برآمدات حالیہ برسوں میں پودوں کے سکڑتے ہوئے رقبے اور گھریلو استعمال میں اضافے کی وجہ سے گر گئیں اور تجزیہ کاروں نے لینڈ لوکڈ وسطی ایشیا کے ذریعے سمندر تک رسائی کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






