Home Latest News Urdu اسحاق ڈار سے چینی پیپلزکانگریس کےوائس چیئرمین کی ملاقات،سی پیک تعاون کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اظہار
Latest News Urdu - May 6, 2024

اسحاق ڈار سے چینی پیپلزکانگریس کےوائس چیئرمین کی ملاقات،سی پیک تعاون کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اظہار

.

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زینگ جیان بینگ کی ملاقات،باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے زینگ جیان بینگ سے ملاقات میں چین کے بنیادی ترجیہات پر پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا ۔اقتصادی تعاون کے ذریعے باہمی پیداواری تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وائس چیئرمین ژینگ جیان بینگ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی توثیق کی۔ پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے درمیان گہرے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سی پیک کے مصوبوں کو مکمل کرنے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے اس تعاون کو مزید اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وائس چیئرمین ژینگ نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔باہمی امن اور خوشحالی کے لیے بات چیت اور افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیا۔

Comments Off on اسحاق ڈار سے چینی پیپلزکانگریس کےوائس چیئرمین کی ملاقات،سی پیک تعاون کو مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اظہار

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …