اسلام آباد میں ’فینٹاسٹک چائنا‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد۔
.
اسلام آباد میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے تعاون سے چائنہ میڈیا گروپ ایف ایم-98 کے زیر اہتمام فنٹاسٹک چائنا کے عنوان سے منعقدہ تقریب کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان خان کانجو نے سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں چین کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کی تعریف کی۔ اس تقریب کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان جاری سائنسی اور تکنیکی تعاون کے ساتھ ساتھ گزشتہ دہائی میں چین کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا تھا۔ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے سائنس کمشنر ین شینگ سن نے بتایا کہ چین میں 175 سائنسی تحقیقی منصوبوں پر کامیابی سے عمل کیا گیا ہے جس سے چینی شہریوں کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…