اسٹرٹیجک اہمیت کا حامل خنجراب پاس کسٹم کلیئرنس کے لیے کھول دیا گیا،پاک چین تجارت میں مزیداضافہ ہوگا
.
پاکستان کے لیے ضروری سامان لے جانے والے کنٹینرز چین پاکستان سرحد پر واقع درہ خنجراب تک پہنچنے کے لیے راستے میں ہیں، جو شاہراہ قراقرم پر ایک اسٹریٹجک مقام ہے۔ چینی فریق نے خنجراب پاس کو 30 جنوری سے 10 فروری 2023 تک کسٹم کلیئرنس کے لیے عارضی طور پر کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ آٹو پارٹس، کپڑا، گارمنٹس، برتن، رول پیپر اور ٹیپ سمیت سامان کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ اس عرصے کے دوران 40 گاڑیوں15.9916 ملین ڈالر مالیت کا سامان بشمول مشینری، کپڑا، اخروٹ اور ہارڈ ڈسک منتقل کریں گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…